سستی اشیا کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کا حکم

سستی اشیا کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کا حکم

کمشنر جاوید اختر کی اضافی کوٹے کے تحت چینی سپلائی کرنے کی بھی ہدایت

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں چینی سمیت اشیاء و خوردونوش کی سستے داموں بلاتعطل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیاہے ۔انہوں نے عید الفطر کے پیش نظر رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں اضافی کوٹے کے تحت چینی سپلائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔جاوید اختر محمود نے کہا کہ ماہ رمضان میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا عید ایام میں بھی لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کو سستے داموں راشن و ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں منعقدہ وڈیو لنک کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرائس کنٹرول کے سلسلے میں وڈیو لنک کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈیشن سرفراز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مبشر الرحمن بھی اجلاس میں شریک تھے کمشنر جاوید اختر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عید تک مہنگائی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں تاکہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں