بورے والا میں کورونا وارڈ کو فعال کر دیا گیا :ڈاکٹر انجم اقبال

بورے والا میں کورونا وارڈ کو فعال کر دیا گیا :ڈاکٹر انجم اقبال

کورونا مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ،سی ای و ہیلتھ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا،خبر نگار)سی ای و ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں 20بیڈز پر مشتمل کورونا وارڈ فعال کردیا گیا ہے حکومت کی ہدایات کے مطابق کورونا مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر تصور بلوچ سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی نے سی ای او ہیلتھ کو وارڈ بارے بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں