میپکو:آپریشنل افسروں کو ڈیوٹیوں پر موجود رہنے کی ہدایت
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے عیدالفطر کی تعطیلات میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے آپریشنل افسروں کو ڈیوٹیوں پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکلوں کے شکایات سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرزمیں تین شفٹوں میں سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور سرکلوں کے سربراہان شکایات سنٹرز کی مانیٹرنگ کریں ۔