برائلر کی قیمت آسمان چھونے لگی، 440روپے کلو فروخت
برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ،خریدار پریشان
ملتان( نیوز رپورٹر)برائلرمرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ 403 لیکن مارکیٹ میں 440 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ، آسمان سے باتیں کرتی قیمت پر خریدار پریشان ، تفصیل کے مطابق ملتان میں بھیبرائلرمرغی کے گوشت کی قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے ، مارکیٹ میں گوشت فی کلو 440 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، تاہم سرکاری نرخ 403 روپے فی کلو ہیں ۔