سیفٹی ٹیموں کے 448فوڈ یونٹس پر چھاپے ، 4 لاکھ جرمانہ

سیفٹی ٹیموں کے 448فوڈ یونٹس پر چھاپے ، 4 لاکھ جرمانہ

338کو نوٹس، ملتان وہاڑی اور لودھراں میں بیکری مالکان کو جرمانے

ملتان( نیوز رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 448 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر متعدد فوڈ یونٹس کو 4 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد جبکہ 338 کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے ۔ ملتان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر معروف سویٹس اینڈ بیکرز کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا بیوریجز یونٹ کو ایکسپائرڈ فلیورز کے استعمال، سویٹس پروڈکشن یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے پر 20، 20 ہزار، سویٹس پروڈکشن یونٹ کو شوگر سیرپ میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 15 ہزار، ملتان میں مزید 3 بیکریز، جبکہ وہاڑی اور لودھراں میں ایک ایک بیکری کو 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ اس کے علاوہ رحیم یار خان میں 2 بیکریز کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے اور بہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹر کو سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں