ایس او پیز اور لاک ڈائون کی دھجیاں، مارکیٹوں میں رش

ایس او پیز اور لاک ڈائون کی دھجیاں، مارکیٹوں میں رش

تجارتی مراکز میں ہاف شٹر سروس جاری اور آٹو مارکیٹ کھلی رہی

ملتان( نیوز رپورٹر) ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نا ہو سکا ، مارکیٹوں میں شہریوں کا رش رہا ، شہر کی بڑی آٹو مارکیٹ بھی کھلی رہی ، تفصیل کے مطابق ضلع بھر دکانداروں اور خریداروں نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کی دھجیاں اڑا دیں ہیں ، شہر بھر کے تجارتی مراکز میں ہاف شٹر سروس جاری رہی ، جہاں پر خریدار عید کی شاپنگ کرتے رہے ، اسی طرح نواں شہر پر واقع بڑی آٹو مارکیٹ کھلی رہی جہاں پر شہریوں کا رش رہا ، کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاون پر عمل درآمد نا ہونے پر طبی ماہرین نے تشویش کا اظہا کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں