لاک ڈائوں کی خلاف ورزی پر 11افراد گرفتار

لاک ڈائوں کی خلاف ورزی پر 11افراد گرفتار

7دکانیں سیل ، کورونا سے بچاو کی آگاہی مہم بھی جاری ، ماسک تقسیم

ملتان(کورٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ایس پی سٹی کے ہمراہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 11 افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے اور 7 دکانیں سیل کر دی ہیں۔6 افراد کو اندرون شہر سے جبکہ5 افراد کو ممتاز آباد مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ، پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہریوں میں کورونا سے بچاو کی آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔پاک گیٹ،دہلی گیٹ، لوہاری گیٹ اور حسین آگاہی کے ایریا میں شہریوں میں ماسک تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں