ایس او پیز کی خلاف ورزی، 10افراد پر مقدمات درج

ایس او پیز کی خلاف ورزی، 10افراد پر مقدمات درج

پولیس نے بغیر ماسک کے لوگوں کا ہجوم اکھٹا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی

ملتان (کرائم رپورٹر )ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے بغیر ماسک کے لوگوں کا ہجوم جمع کرنے کے الزام میں دس افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرکے بغیر ماسک کے لوگوں کا ہجوم اکھٹا کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف لوہاری گیت پولیس نے جواد ،جلیل آباد پولیس نے رجب علی ،سعید، ساجد، وسیم ، مظفر آباد پولیس نے محمود علی ،اقبال،محسن اور رفیق کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں