قیام امن اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھاجائیگا:اسسٹنٹ کمشنر
قیام امن اور قانون کی بالادستی کو ہرصورت مقدم رکھاجائیگا، پرمذہبی منافرت پھیلانے اورممبران امن کمیٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
کبیروالا(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب اورضلعی انتظامیہ قیام امن،بھائی چارے کے فروغ اورمذہبی ہم آہنگی کیلئے کوشاں علماء کرام اورممبران امن کمیٹی کو اپنے وجودکا حصہ سمجھتی ہے اوران کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرکبیروالا خرم حمیدنے میونسپل کمیٹی ہال کبیروالا میں منعقدہ تحصیل امن کمیٹی کبیروالا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔