وہاڑی ڈسٹر کٹ ہسپتال کا کورونا وارڈ مسائل کا شکار ہو گیا

وہاڑی ڈسٹر کٹ ہسپتال کا کورونا وارڈ مسائل کا شکار ہو گیا

مریضوں کی تعداد میں اضافہ،سٹاف نرسز و دیگر عملہ کی کمی سنگین صورتحال اختیار کرگئی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتے ہوے 20 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 5 کی صورتحال انتہائی تشویشناک بیان کی گئی ہے شہریوں محمد لقمان ملک طارق عرفان بلال اور اسماعیل اسلم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے بتایا کہ کورونا وارڈ میں سٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے علاج ومعالجہ کی سہولیات بھی تسلی بخش نہیں ہیں دوسرے وارڈز کے ڈاکٹرز نے وارڈز میں داخل مریضوں کی تعداد کی نسبت کہیں زیادہ سٹاف نرسز تعینات کروا رکھی ہیں ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر فاضل کورونا وارڈ کے مسائل حل کرنے میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہے حالانکہ انہیں کئی دفعہ عملہ کی کمی و دیگر مسائل سے آگاہ بھی کیا گیا ہے لیکن ان کے حل کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اقبال انجم نے بھی وارڈ کے کئی وزٹ کیے ہیں لیکن عملہ کی کمی دور کرنے کی یقین دہانی کے باوجود عملی طور پر کچھ نہیں کرسکے ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی سے کرونا وارڈ کے علاج و معالجہ کے مسائل حل کرنے اور مزید سٹاف نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں