کبیروالا:اے سی کے نام پر ماہانہ ڈیزل کی پرچیاں لینے کا انکشاف

کبیروالا:اے سی کے نام پر ماہانہ  ڈیزل کی پرچیاں لینے کا انکشاف

اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹر یٹر میو نسپل کمیٹی کبیروالا نے مبینہ طور سر کاری وسائل کو بیدردی سے ذاتی استعمال میں لانا شروع کررکھا ہے

کبیروالا(نا مہ نگار)اس کا انکشاف اسوقت ہو ا جب گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور مجاہدنے سینٹری سپروائزر محمد زبیرسے ایک شہری کے سامنے 300لٹر ڈیزل کی پرچی بنوائی اورسر کاری نیلی بتی والی گاڑی میں بیٹھتا چلا گیا،معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور مجاہدنے اسسٹنٹ کمشنرکے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے کا ڈیزل نکلواتے سر کاری خزانہ کوماہانہ ٹیکہ لگانا شروع کررکھا ہے شہری، سماجی حلقوں نے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ،اس بارے موقف جاننے کے لئے متعددبارکی کوششوں کے باجود اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ نہ ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں