حساس ادارے کے ملازم پر تشدد ایکسین واپڈا کے خلاف مقدمہ درج

حساس ادارے کے ملازم پر تشدد   ایکسین واپڈا کے خلاف مقدمہ درج

کبیروالا کے نواحی علاقے موضع اوکانوالہ کے رہائشی اور پولیس حساس ادارے کے اہلکار اللہ دتہ نائچ دیکھ بھال کیلئے اپنے رقبہ پر گیا

کبیروالا (نامہ نگار)تووہاں دیکھا کہ وہاں پر ایکسین واپڈا محمد اکرم نائچ مسلح اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا اور وہ رقبہ پر قبضے کی کوشش کر رہا تھا اللہ دتہ نے جب مداخلت کی تو اکرم نائچ نے ساتھیوں کیساتھ حملہ کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایااور اسے شدید زخمی کر دیا ۔ تھانہ صدر کبیروالا نے کارروائی کی درخواست پر ایکسین واپڈا محمد اکرم نائچ سمیت 22 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں