وہاڑی میں قصابوں کو لوٹنے کی اجازت مل گئی
شہریوں اسلم رفیق، افتخار ، حسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصابوں کو جرما نہ سے ریٹ کم نہیں ہوئے
وہاڑی(نمائندہ خصوصی،خبر نگار،نمائندہ دنیا)جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی نے ریلوے پھاٹک، دانیوال پھاٹک، گول چوک، کلب روڈ اور خانیوال چوک میں گراں فروش قصابوں کو ایک ہزار جرمانہ کر کے عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ان کو قصابوں پر ریٹ کم کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا جس پر قصاب سارا دن اپنی من مرضی کے ریٹ پر گوشت فروخت کرتے رہے شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔