گیس لیکج سے آگ لگ گئی پورا گھر لپیٹ میں آگیا لاکھوں کا سامان جل گیا

گیس لیکج سے آگ لگ گئی پورا گھر لپیٹ میں آگیا لاکھوں کا سامان جل گیا

گیس لیکج کے باعث لگنے والی آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

میلسی(نمائندہ دنیا)بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ پر محلہ رسول پورہ میں محمد الیاس کے گھر گیس کی لیکج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طور موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا یا تا ہم الیکٹرونکس سمیت لاکھوں روپے کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں