عوام کو عید کی خوشیاں دینے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے :حیات سرگانہ
حکومت اگر غریب عوام کو عید الفطر کی حقیقی خوشیاں دینا چاہتی ہے تو لاک ڈاؤن میں نرمی کی گنجائش پیدا کی جائے سخت ایس او پیزکی شرائط پر تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے
باگڑ سرگانہ (نامہ نگار)یہ بات سیاسی و سماجی رہنما،میاں محمد حیات سرگانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مزدور دیہاڑی دار طبقہ اور چھوٹے دکاندار اس جان لیوا لاک ڈاؤن میں پس کر رہ گئے ہیں حکومت سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کراتے ہوئے تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دے ۔