وہاڑی :ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے قصابوں کو جرمانے
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی نے ریلوے پھاٹک، دانیوال پھاٹک، گول چوک، کلب روڈ اور خانیوال چوک میں گراں فروش قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی )انہوں نے اس موقع پر گوشت کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اور 13گراں فروش قصابوں کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رائے ذاکر علی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروش قصابوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔