وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا :علی رضا خان
تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی نے کہا ہے کہ...
میلسی(نمائندہ دنیا)ہماری حکومت نے ترقیاتی وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا ہے اور ہم اپنے علاقوں کی تمام محرومیاں دور کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق یو سی چیئرمین حاجی سلیمان خان سوہلہ اور ملک سجاد حسین سوہلہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں کیا اس موقع پر انہوں نے موضع ٹوٹ کوٹ ملک کیلئے میٹل روڈ کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔