کوٹ ادو:ہمسائے نے محنت کش کی نوجوان بیٹی کو اغوا کر لیا
پرانی لڑائی کی رنجش پر مخالفوں کی دکاندار پر فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ہمسائے نے محنت کش کی نوجوان بیٹی اغواء کر لی، پرانی لڑائی کی رنجش پر مخالفوں کی دکاندار پر فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 604ٹی ڈی اے میں حیدر بخش لشاری کی 17 سالہ بیٹی سائرہ بی بی کو امیر بخش حجانہ نے صغیرہ حجانہ اور اس کی بیوی سونیا کی مدد سے اغوا کرکے لے گیا،دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ پیرپٹھان چوک کے رہائشی محمد کاشف ملہیہ سے شہباز کارلو کی چند روز قبل لڑائی ہوئی جس کا شہبازکو رنج تھا، گزشتہ روز کاشف ملہیہ کا بھائی عارف ملہیہ اپنے والد عاشق حسین ملہیہ کے ہمراہ اپنی کریانہ کی دکان پیر پٹھان چوک پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں شہباز کار لو اپنے دیگر ساتھی عالم کمہار کے ہمراہ مسلح پسٹل آ گیا اور دونوں باپ بیٹے پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ سے دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس کوٹ ادو نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔