گگومنڈی :نوسر باز اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کیلئے آنیوالے کے 50ہزار لوٹ کر فرار
نواحی گاؤں 201ای بی کا رہائشی ملک فدا حسین 12بجے دن مانا موڑ چوہدری پٹرولیم کے قریب نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے گیا تو وہاں پہلے سے موجود نامعلوم شخص بھی اے ٹی ایم مشین میں داخل ہو گیا
گگو منڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)اور کہنے لگا میں بینک ملازم ہوں اور مشین میں کچھ مسئلہ ہے آپ مشین میں کارڈ ڈال کر کورڈ ملائیں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اسے کیسے استعمال کرنا ہے اس دوران نوسرباز 50ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔