تمام افسران موثر حکمت عملی سے گشت کو یقینی بنائیں:ڈی پی او
ڈی پی اولودھراں سید کرارحسین نے سرکل بھر کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ...
لودھراں،کہروڑ پکا ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )تمام افسران اپنے علاقوں میں موثر حکمت عملی سے گشت کو یقینی بنائیں۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی حدود میں گشت، سنیپ چیکنگ، ناکہ بندیوں کو مزید موئثر بنائیں۔منشیات فروشوں، جوئے کے اڈوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاون تیز کیا جائے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی خالد جوئیہ ،ایس ایچ اوز سرکل کہروڑپکا اور تفتیشی آفیسران موجودتھے ۔