ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے افسران متحرک ہیں:ڈپٹی کمشنر

ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے افسران متحرک ہیں:ڈپٹی کمشنر

موبائل مانیٹرنگ ایپ کے ذریعے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا،خبر نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے افسران متحرک ہیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئے موبائل مانیٹرنگ ایپ بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے خلاف ورزی کرنیوالی دکانوں اور مارکیٹس کی تصاویر کو اپ لوڈ کیا جائے گا اور جس پر فوری طور پر کارروائی ہو گی تاجر 8مئی سے 16مئی 2021ء تک اپنے دکانیں اور مارکیٹس بند رکھیں صرف میڈیکل سٹورز، میڈیکل سہولیات ، ویکسی نیشن سنٹرز ، پٹرول پمپس ،تندور ،دودھ و ڈیری شاپس ،ٹیک وے فوڈ اور ای کامرس (ہوم ڈیلیوری ) ، یو ٹیلٹی سروسز (بجلی ، قدرتی گیس ، انٹرنیٹ ، سلولر نیٹ ورک ، ٹیلی کام سنٹرز اور میڈیا ) پورا ہفتہ 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیکرز ،کریانہ سٹورز، سویٹ شاپس ،سبزی و فروٹ ، چکن اور گوشت کی دکانیں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک پورا ہفتہ کھلی رہیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں