سینکڑوں خاندانوں میں لاکھوں روپے کا راشن بھی تقسیم

سینکڑوں خاندانوں میں لاکھوں روپے کا راشن بھی تقسیم

حافظ معین خالد ٹرسٹ کی جانب سے تمام رمضان افطاری کا سلسلہ جاری ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی)جس میں روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید قریشی نے بھی شرکت کی افطاری سے قبل محفل نعت کا انعقاد کیا گیا اس کے بعد سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور درود و سلام پیش کیا گیا اور دعا کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین الدین خالد نے بتایا کہ امسال بھی ہم نے کرونا کے موقع پر ہزاروں لوگوں کو باعزت طریقے سے کھانا کھلایا اس کے علاوہ تمام سال ہر ہفتہ اور اتوار کے روز لنگر تقسیم کیا گیا رمضان المبارک میں روزانہ افطاری کا اہتمام جاری ہے جبکہ سینکڑوں خاندانوں میں لاکھوں روپے کا راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں