نوجوان ن لیگ کا ہراول دستہ:آصف رفیق ، عثمان بابر
لیگی رہنما عثمان خان بابر نے ملک آصف رفیق رجوانہ کی قیادت میں شیخ حسن طارق رشید کو انکی رہائش گاہ پر (ایس ایم ٹی)کا ڈویژن صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
ملتان ( سٹاف رپورٹر )اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر رفیق کریمی، نمیر علی بھی ساتھ موجو دتھے اس موقع پر ملک آصف رفیق رجوانہ اور عثمان خان بابر نے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں ، دور حاضر میں سوشل میڈیا کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کروڑوں لوگوں کی پارٹی کی سطح پر نظریاتی ہم آہنگی پیدا ہو رہی ہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے ۔