نشتر ہسپتال، جدید ریکوری بلاک اور استقبالیہ کا افتتاح

نشتر ہسپتال، جدید ریکوری بلاک اور استقبالیہ کا افتتاح

آپریشن تھیٹرز کی تعداد 18 سے 27 کر دی جائیگی ،تزئین و آرائش بھی جاری

ملتان ( نیوز رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں تعمیر اور تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری۔جنوبی پنجاب کی بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کمپلیکس کے منصوبے کے تحت جدید ریکوری بلاک اور استقبالیہ کا افتتاح کر دیا گیا،آپریشن تھیٹرز کی تعداد 18سے 27کر دی جائیگی ‘وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی کاوشوں کے باعث نشتر ہسپتال میں تزین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے ، اسی ضمن میں گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ نشتر ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کمپلیکس کے استقبالیہ اور ریکوری روم کا افتتاح کر دیا تقریب کے دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ایم ایس نشتر ہسپتال شامل تھے اس منصوبے کا مقصد نشتر ہسپتال میں آپریشن کیلئے داخل مریضوں کیلئے استقبالیہ روم اور آپریشن کے فوراً بعد مریض کی دیکھ بھال کیلئے ریکوری روم کا قیام تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں