چینی کی مصنوعی قلت برقرار، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی کوٹہ ختم، مارکیٹ میں مہنگی

چینی کی مصنوعی قلت برقرار، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی کوٹہ ختم، مارکیٹ میں مہنگی

شہری مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کے چکر لگانے پر مجبور ، عام مارکیٹ میں 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،کوٹہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: یوٹیلیٹی سٹورز کے حکام کا موقف

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) عدالتی احکا مات کے باوجود عام مارکیٹ میں پچاسی روپے کلو کے حساب سے چینی دستیاب نہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گزشتہ کئی روز سے کوٹہ ختم ہونے پر چینی نایاب ہے جس کی تلاش میں شہری مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر دکاندار بھی چینی کی فی کلو قیمت کے تا حال ایک سو دس روپے ہی وصو ل کر رہے ہیں ملتان میں چینی کی مصنوعی قلت تا حال برقرار ہے اسی لیے خریداروں سے عام مارکیٹ میں نایاب چینی کی فی کلو قیمت ایک سو دس رو پے بٹوری جارہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت کیلئے مہنگی چینی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لے کر یو ٹیلیٹی سٹورز اور عام مارکیٹ میں عدالتی احکامات کے مطابق سستی چینی کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا مو قف ہے کہ خریداروں کی تعداد کی منا سبت سے کوٹہ انتہائی کم ہونے پر مسائل آرہے ہیں جس کو بڑھانے کیلیے کاوشیں کر رہے ہیں دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے کلو جبکہ عام مارکیٹ کی پچاسی روپے مقرر ہے لیکن دونوں پوائنٹس پر ہی چینی دستیاب نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں