ڈاکوؤں نے گھر سے نقدی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے گھر سے نقدی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی ،سونے کے زیورات ،موبائل فونز اور قیمتی پارچہ جات لوٹ لیئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )نواحی گاؤں 40دس آر میں صبح سحری کے وقت اسد خان بلوچ کے گھر تین ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ھوئے اور اسلحہ کے زور پر تمام اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے ،دو قیمتی موبائل فون،سات تولہ سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی پارچہ جات لوٹ لیئے ،ڈاکوؤں نے اہل خانہ کیلئے بنائی سحری بھی اطمینان سے کھاکر گئے ،بعد ازاں اہل محلہ نے گھر والوں کو کمرے سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی جو مصروف تفتیش ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں