لاک ڈاؤن:غریب خاندانوں کے سینکڑوں بچے نئے کپڑوں جوتوں سے محروم

لاک ڈاؤن:غریب خاندانوں کے سینکڑوں  بچے نئے کپڑوں جوتوں سے محروم

حالیہ دنوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب خاندانوں کے سینکڑوں بچے اس بار عید پر نئے کپڑے اور جوتے خریدنے سے قاصر ہیں جہاں لاک ڈاؤن نے کاروباری طبقہ کی کمر توڑ دی دوسری جانب عام غریب آدمی اور دیہاڑی دار طبقہ بھی بے حد متاثر ہوا ہے چھوٹے قصبوں اور شہروں میں سینکڑوں خاندان ایسے ہیں

باگڑ سرگانہ (نامہ نگار)جن کے بچوں کو عید الفطر کے موقع پر نئے جوتے اور کپڑے بھی عید کے تہوار پر میسر نہیں اور والدین اپنے بچوں کا سامنا نہیں کر پا رہے حکومت کی پوری توجہ لاک ڈاؤن کو موثر بنانے پر مرکوز رہی مگر ان غریبوں کے لئے کسی قسم کا کوئی پیکیج نہیں دیا گیا تاکہ یہ بھی دیگر طبقات کی طرح عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکتے عوامی حلقوں لیاقت علی،ظہورحسین،محمد مظہر،ساجد حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ایسے تمام طبقات کو خاموشی کے ساتھ سپورٹ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں