اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی  جتالہ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب خان ترین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائز ہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی،سبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،صدر حاجی محمد یوسف راناسمیت دیگر آڑھتی ومارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار ) اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے آڑھتیوں سے کہا کہ وہ حکومتی کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی قوت خرید کے مطابق کم شرح منافع پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں