اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مہنگائی نے پنجے گاڑ لئے ،د کانداروں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کرکے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

گڑھاموڑ(نامہ نگار) جس میں قصاب پہلے نمبر پر آ گئے ہیں،بڑا گوشت 600 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 1100 روپے فی کلو گرام میں فروخت شروع کر دی ہے ،عید الفطر کے آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ،پرائز کنٹرول مجسٹریٹ غیر فعال ہو کر رہ گئے ہیں،اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سردار عبدالرزاق ڈوگر نے گڑھا موڑ کے شہریوں کی شکایات ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں