مونڈکا :پولیس اہلکار بھائیوں کا غریب بھابھی پر بدترین تشدد

 مونڈکا :پولیس اہلکار بھائیوں کا غریب بھابھی پر بدترین تشدد

ملزم ایک ہفتہ کے دوران تین دفعہ گھر میں گھس کر تشددکر چکے ہیں سکینہ بی بی پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے میں لگ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ،پریس کانفرنس

پل جڑھ رتھیب (نامہ نگار ) پولیس اہلکار بھائیوں نے غریب بھابھی پرزمین تنگ کردی تھانہ شاہ جمال کے بعلاقہ ٹبی نوناری بستی صدیق والہ کی رہائشی سکینہ بی بی نے اپنے بیٹے ایازاحمدکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اعجازحسین،حق نواز،مشتاق احمد،دلشاد،افتخار،دانش،ذوالفقار ودیگرنامعلوم 8 سے زائدافراد نے گھر میں گھس کرسکینہ بی بی پرروزہ کی حالت میں تشدد کیا مکوں،ڈنڈوں کی بارش کر دی بالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے کپڑے پھٹ گئے ،ایک ہفتہ کے دوران تین دفعہ گھر میں گھس کر بد ترین تشددکر چکے ہیں مجھے اور میرے بچوں کو جان کاخطرہ ہے شاہ جمال پولیس کارروائی کی بجائے پیٹی بھائیوں کوبچارہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں جبکہ تفتیشی رمضان نے اپنے مؤقف میں بتایاکہ سکینہ بی بی نے اپنے پیرکے سامنے حق نوازسے ایک ایکڑزمین دینے کاوعدہ کیاتھا جس سے سکینہ بی بی انکاری ہو گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں