مستحقین کی مدد کسی عبادت سے کم نہیں ، آغا ظہیر عباس

 مستحقین کی مدد کسی عبادت سے کم نہیں ، آغا ظہیر عباس

لوگوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے مانیٹرنگ سخت کردی جائے ڈپٹی کمشنر

خانیوال ، کبیر والا (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کے احکامات پر کورونا وائرس کی تیسری لہر کے عید پر مزید پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر لوگوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مانیٹرنگ مزید سخت کردی ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر شیرازی نے ڈی پی او علی وسیم کے ہمراہ کبیروالا کا اچانک دورہ کرکے شہر میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا لوگوں میں ماسکس تقسیم کئے اور گھر رہنے کی تاکید کی-اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید اور چیف آفیسر تحصیل کونسل محمد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ ہمراہ تھے -بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کونسل میں کبیروالا میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی-پاک فوج کے کرنل زوہیب،ڈی پی او محمد علی وسیم،سرکاری افسران کیساتھ ممبران امن کمیٹی بھی اجلاس میں موجود تھے - دریں اثناء مہر شاہ کے 100 مستحق خاندانوں میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے عید راشن کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر کورونا وائرس کی تیسری لہر کے عید پر مزید پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر لوگوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مانیٹرنگ مزید سخت کردی-ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر شہرازی نے ڈی پی او علی وسیم کے ہمراہ کبیروالا کا اچانک دورہ کرکے شہر میں لاک ڈائون کا جائزہ لیا لوگوں میں ماسکس تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں