مظفرگڑھ نمازعید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

 مظفرگڑھ نمازعید الفطر کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئیگی ،حسن اقبال

ماہڑہ( نامہ نگار ) مظفرگڑھ ضلع بھر میں 528 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال 1500 سے زائد پولیس افسر اور ملازمین سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بازاروں میں پکٹس لگائی گئی ہیں، مرکزی شاہراہوں اور اہم چوکوں پر پولیس کی طرف سے ناکہ بندیاں کر دی گئیں ، ضلع کے داخلہ و خارجی راستوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ عید کے موقع پر ون ویلنگ ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں