بیت المقدس کی بے حرمتی پر دل خون کے آنسورورہا :محمد اقبال
پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن کے صدرمحمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی پر دل خون کے آنسورورہا ہے
ملتان(خبرنگارخصوصی)عید الفطر سے قبل بیت المقدس پر حملہ اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام ایک بڑا انسانی المیہ ہے ،جو مردہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے مگر ابھی تک عالمی برادری اس انسانی المیے پر خاموش کیوں ہے ۔وقت آگیا ہے کہ اوآئی سی کے مردہ فورم کو زندہ کیا جائے اوراسے مسلم امہ کا موثر فورم بنا کرعالمی سطح پر درپیش مسائل کو حل کیا جائے ۔