شدید آندھی سے میپکو تنصیبات کو نقصان ٹیموں نے ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی بحال کر دی

شدید آندھی سے میپکو تنصیبات کو نقصان  ٹیموں نے ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی بحال کر دی

میپکو ریجن میں منگل کی رات شدید آندھی سے میپکو تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان،بہاولپور،مظفرگڑھ اور ڈی جی خان سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز اور 13سٹرکچر پولز زمین بوس ہوگئے جس سے میپکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے لئے بدھ کی شب سے کام شروع کردیاگیا۔ملتان شہر میں تیز آندھی سے ولایت آبادسب ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں پی سی پول گرا ۔ شکایت درج ہونے پر ایس ڈی او ولایت آبادسب ڈویژن مہر محمد یوسف جوتہ کی سربراہی میں ٹیم نے گرنے والے پول کی جگہ نیاپول نصب کرکے ایمرجنسی بنیادوں پر بجلی بحال کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں