زمین پر ناجائز قبضہ کی کوشش پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

زمین پر ناجائز قبضہ کی کوشش پر  2افراد کیخلاف مقدمہ درج

زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے

ملتان(کرائم رپورٹر)تفصیل کے مطابق بی زیڈ پولیس کو محمد عرفان نے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میرے پلاٹ پر کچھ لوگ قبضہ کی کوشش کررہے ہیں ،موقع پر جاکر دیکھا کہ ملزمان آصف ،نثار اپنے مستری مزدوروں کے ہمراہ تعمیراتی سامان پلاٹ پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل تھے جن کو منع کیاگیا تو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی،واقع کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دینے پر ملزمان پولیس پارٹی کو آتادیکھ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں