شراب و منشیات برآمد گی کیس 4ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

شراب و منشیات برآمد گی کیس   4ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شراب و منشیات برآمد ہونے کے مختلف مقدمات میں ملوث 4ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے

ملتان (کورٹ رپورٹر)تاہم وہ ضمانت پر رہائی حاصل کرسکتے ہیں۔ فاضل عدالت نے تھانہ شاہ شمس میں درج ملزم بلاول سے 10لٹر شراب، ملزم نذیر سے 11لیٹر شراب، تھانہ ممتاز آباد میں درج ملزم مختیار کو شراب کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے ، ملزمان علی رضا اور عبدالرؤف سے 02 بوتل شراب اور 03 ٹین پیک برآمد ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں