رکشہ ڈرائیورز میں کیش عیدی تقسیم
امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق ،صدر رانا عمر گل ،جنرل سیکرٹری محمد عاصم بھٹی کے زیر اہتمام...
ملتان(نیوز رپورٹر )عیدالفطر کی آ مد کے پیش نظر غریب رکشہ ڈرائیورز میں کیش عیدی تقسیم کی گئی جس پر رکشہ ڈرائیورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اس موقع پر ملک محمد حنیف بھٹی، امیر خان نیازی،سید طارق شاہ بھی موجود تھے صوفی محمد صدیق نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر غریب لوگوں کو خوشیوں میں شامل کریں۔