کورونا ‘ مزید2افراد لقمہ اجل بن گئے‘ مزید27وبا میں مبتلا

کورونا ‘ مزید2افراد لقمہ اجل بن گئے‘ مزید27وبا میں مبتلا

ڈیرہ میں 65سالہ حاجی اللہ وسایا جبکہ راجن پور میں عدالتی ریڈرعبدالکریم دم توڑ گئے

ڈیرہ غازیخان،جام پور،رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )کورونا کے وار جاری ،مزید 2افراد لقمہ اجل بن گئے ، مزید 27افراد وبا میں مبتلا ہو گئے تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں کورونا کے مریضوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا اس سلسلہ میں فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت کل 50مریض زیر علاج ہیں جن میں سے چھابری ڈی جی خان کا 65سالہ حاجی اﷲ وسایا کورونا سے لڑتے جان کی بازی ہار گیاجبکہ 10مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جن میں سے دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اسی طرح راجن پور میں ایڈیشنل سیشن جج کا ریڈ رکورونا کے باعث دم توڑ گیا ریڈ ر عبدالکریم ساجد کورونا کی وجہ سے تین دن تک لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج ر ہا مگر گزشتہ روز وہ زندگی کی بازی ہا ر گیا انکی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے چوٹی روڈ نزد سابق ایم پی اے کلیم اﷲ شاہ کے فارم کے ساتھ کی گئی جس میں وکلاء ججز، عدالتی اہلکار، ڈاکٹرز ، واپڈا اور ہیلتھ وتعلیم کے ملازمین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی علاوہ ازیں مقامی ٹھیکیدار کمال قریشی بھی کورونا وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئیسولیٹ کر لیا جبکہ ضلع رحیم یار خان میں دو ڈاکٹروں سمیت 26افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے ’کورونا وائرس کی مریضوں کی مجموعی تعداد4857ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد184تک جا پہنچی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کنول شہزاد’ڈاکٹر آکاش’نصرت بی بی’عفت شہناز’تسلیم بی بی’محمد اکمل’حنا رباب’ صوبی دردانہ’عبدالرحمن’زیب حسن’ڈاکٹر ماریہ اکرم’فہیم یونس’ محمد یونس’شریفاں بی بی’ شبیر احمد’محمد عارف’مدثر اصغر’ محمد شریف’محمد حنیف’محمد تنویر اختر’امین بی بی’نمرہ خالد’خلیل الرحمن’مسرت احمد ’ زیب النساء اور اسامہ معین شامل ہیں جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ان میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ’ محکمہ صحت کے مطابق صحت یاب ہونے والے 3954ہیں 5 افراد شیخ زید ہسپتال آئی سی یو وارڈ ’ 6 افراد آر وائی کے ہسپتال اور13افراد شیخ زید ہسپتال پی پی بلاک میں زیرعلاج ہیں جبکہ 695افراد کو ایس او پیز کے تحت ہوم آئیسولیٹ کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں