بہاولپور :کنویں میں زہریلی گیس سے دو افراد جاں بحق

بہاولپور :کنویں میں زہریلی گیس سے دو افراد جاں بحق

عبدالرحمان اور کزن ندیم ٹر بائن کے کنویں میں اترے اور بے ہوش ہو گئے رفاقت اور وارث ان کو بچانے گئے مگرگیس کی لپیٹ میں آ گئے ہسپتال منتقل

بہاولپور (خبر نگار)یزمان سے ملحقہ چک 101 ڈی بی کے رہائشی گاوں کے مین سیوریج ہول سے ملحقہ اپنے کھیتوں میں واقع ٹربائن کو ٹھیک کرنے کے لئے رفاقت علی کنویں میں اترا اور بے ہوش ہو گیا جسے نکالنے کے لئے اس کا چچا زاد بھائی وارث علی اپنے کزن کو بچانے کے لئے کنویں میں اترا اور وہ بھی بے ہوش گیا جن کو نکالنے کے ان کا بھائی عبدالرحمان اور کزن ندیم بھی ٹر بائن کے کنویں میں اترے اور بے ہوش ہو گئے جنہیں کنویں سے نکال لیا گیا مگر اس دوران زہریلی گیس سے عبدالرحمان اور اس کا چچا زاد بھائی وارث علی ہسپتال لیجاتے دم توڑ گئے جبکہ ان کے دیگر دو بھائی رفاقت علی اور محمد ندیم کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں