کار درخت سے ٹکرا گئی،دو نوجوان جاں بحق ، دو شدید زخمی

کار درخت سے ٹکرا گئی،دو نوجوان جاں بحق ، دو شدید زخمی

طاہر اور فیاض عید منانے کراچی سے احمدپورشرقیہ آرہے تھے سکھر کے قریب حادثہ ہوگیا

احمدپورشرقیہ ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) کراچی سے عیدمنانے کے لئے گھر آنے والے احمد پورشرقیہ کے رہائشی دو نوجوان کار حادثہ میں جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ کے نواحی موضع عنایت پور کے رہائشی نوجوان طاہر اور ٹھیڑی ضبطی کے رہائشی ، فیاض، اور زبیر اپنے چوتھے ساتھی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر کراچی سے احمدپورشرقیہ آرہے تھے کہ سکھر کے قریب ان کی کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس سے نواحی علاقہ عنایت پو ر رہائشی طاہر اور ٹھیڑی ضبطی کا رہائشی فیاض جاں بحق ہوگئے جبکہ زبیر اور ان کا چوتھا ساتھی شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع جونہی اُن کے گھروں میں پہنچی تو کہرام برپا گیا اور علاقہ کے لوگ کثیر تعداد میں اُن کے گھر میں جمع ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں