لیہ کی طالبہ زیادتی کیس میں ایک نامزد ملزم ’’جعلی پیر‘‘ نکلا

لیہ کی طالبہ زیادتی کیس میں ایک نامزد ملزم ’’جعلی پیر‘‘ نکلا

ملزم کا ’’دم‘‘ کے نام پر عورتوں سے زیادتی کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کے احکامات بدنام ریکارڈ والے جعلی پیروں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے ،فیصل رانا

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار )لیہ کی طالبہ زیادتی کیس میں ایک نامزد ملزم ‘‘جعلی پیر’’ نکلا،ملزم کا ‘‘دم’’ کے نام پر عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا لیہ طالبہ زیادتی کیس پر مکمل فوکس ہے ،اس مقدمہ میں نامزد ملزم نور مدثر کے بارے میں پولیس کو شواہد ملے ہیں کہ ملزم علاقہ میں ‘‘جعلی پیر’’ کے طور پر جانا جاتا ہے ،جس پر آر پی او فیصل رانا نے ملزم نور مدثر کے بطور جعلی پیر ریکارڈ اکٹھا کرنے کے احکامات جاری کئے ، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریجن کے چاروں اضلاع میں اس طرح کے بدنام ریکارڈ رکھنے والے جعلی پیروں کے خلاف قانون کے مطابق شواہد کی روشنی میں آپریشن شروع کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ لیہ طالبہ زیادتی کیس پولیس کو ایک چیلنج سمجھ کر گراس روٹ لیول تک ٹریس کرنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں