ایس اوپیز کی خلاف ورزی،55افراد پر مقدمات درج

ایس اوپیز کی خلاف ورزی،55افراد پر مقدمات درج

گرفتار ہونیوالے افراد پر دکانیں کھول کر عوام کارش کرنے کا الزام

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے الزام میں شہر کے مختلف تھانوں میں 55افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔چہلیک پولیس نے سبحان خان، ہارون، محمد ذیشان، کامران، شفیق،اکرم، فائق،مطیع الرحمن، امتیاز، حیدرعلی،جلیل آبادپولیس نے شوکت علی،وقاص،دانش،ہائی سن، احسن، جنید، عمران، بوہڑ گیٹ پولیس نے غلام دستگیر،شاہ رکن عالم پولیس نے ناصر،افضل،منورحسین،ساجد عباس، مجید خان، منیب الحسن، مجید، عمیرعلی ،سر فراز، لوہار نیو ملتان پولیس نے یسین، صدیق، ریحان، عمران، ماجد،اشرف،آصف،معظم،اکبر،امجد علی،تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے سجاد،حبیب الرحمن،مخدوم رشید پولیس نے اسماعیل،خالد،عابد حسین، نعمان، بدھلہ سنت پولیس نے رمجان، بلال ، حقنواز، فرحان، اظہر،سہیل ،زاہد، اکمل، رمضان، عابد، زاہد،قادر پور راں پولیس نے آصف،لیاقت علی، غلام نبی، سلیم اختر،محمد اختر،خضر حیات کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے تک اپنی دکانیں و ہوٹلز وغیرہ کھول کر عوام کا رش کیاہواتھا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں