لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں،60گرفتار، 20مراکز سیل
ملتان پولیس نے 4دنوں میں 153مقدمات درج کر کے 174افراد کو گرفتار کیا
ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 مقدمات درج کیے گئے جس میں 60 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 20 کاروباری مراکز سیل کیے گئے ہیں جبکہ 293300 روپے کے جرمانے کیے گئے ،اسی طرح ملتان پولیس نے 8 مئی سے گزشتہ 4 دنوں کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 153 مقدمات درج کیے اور 174 افراد کو گرفتار کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 55 کاروباری مراکز سیل کیے گئے ہیں اور 1050800 روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں.اس کے علاوہ ملتان پولیس کی طرف شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون کریں ماسک پہن کر رکھیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں ۔