شہری لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کر یں :ڈپٹی کمشنر

شہری لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کر یں :ڈپٹی کمشنر

شاپنگ اور غیرضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں، علی شہزاد کا ویڈیو بیان

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے عیدالفطر کے حوالے سے اہلیانِ ملتان کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں مدینۃ الاولیاکے تمام باسیوں کو عیدالفطر کی ایڈوانس عید مبارک دینے کے ساتھ ساتھ ان سے لاک ڈاون کی پابندیوں کی پاسداری کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔علی شہزاد نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انتظامیہ کی کوششوں اور شہریوں کے تعاون سے کورونا کیسسز میں کمی آئی ہے لیکن کورونا وباء پھیلنے کے حوالے سے اصل چیلنج ابھی درپیش ہے اسی لئے حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر مکمل لاک ڈاون کا اعلان کررکھا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈاون کی مکمل پاسداری کریں،شاپنگ اور غیرضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں،گھر پر رہیں اور خود کو اور اپنے گھر والوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں