نشتر ہسپتال: آئی سی یو، ایچ ڈی یو وارڈز میں بستر ملنا خواب بن گیا، مریض خوار

نشتر ہسپتال: آئی سی یو، ایچ ڈی یو وارڈز میں بستر ملنا خواب بن گیا، مریض خوار

آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کے 109بستر کورونا مریضوں کے لئے مختص ،سفارش کے بغیر جگہ ملنا مشکل ،جگہ مریضوں کی حالت کے مطابق دی جاتی ہے ،سفارش کا کوئی چکر نہیں،ترجمان ہسپتال

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال کے آئی سی یو،ایچ ڈی یو وارڈز میں بستر ملنا خواب بن گیا ،آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کے 109 بستر کورونا مریضوں کے لئے مختص دیگر مریضوں کے لواحقین سمیت کورونا مریضوں کو بھی آئی سی یو میں جگہ ملنا سفارش کے بغیر محال ہو گیا ،آئی سی یو میں جگہ مریضوں کی حالت کے مطابق دی جا رہی ہے ،سفارش نہیں مانی جاتی،ترجمان کا موقف تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو وارڈ میں کورونا مریضوں کو سہولیات دینے کے لئے 109 بستر مختص کئے گئے ہیں جبکہ نشتر ہسپتال کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 90 بستروں پر مریض ہیں جبکہ 19 خالی ہیں ساتھ ہی مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 16 خالی ہیں تاہم کورونا مریضوں کو جب بھی آئی سی یو میں بستر درکار ہوتا ہے یا وینٹی لیٹر درکار ہوتا ہے تو تین تین دن تک مریضوں کو جگہ نہیں ملتی جس کے باعث انتہائی نگہداشت میں بروقت نہ پہنچنے کے باعث بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے ادھر کورونا مریضوں کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی آئی سی یو ایچ ڈی یو میں بستر ملنا خواب بن چکا ہے دوسری جانب ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق تمام مریضوں کو ان کی حالت کے مطابق ڈاکٹر دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ کونسے مریض کو کب کس جگہ پر رکھنے کی ضرورت ہے اس وقت کورونا مریضوں سمیت دیگر مریضوں کو بھرپور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ سفارش پر بستر دینا نشتر ہسپتال کی روایات میں شامل نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں