میپکو کی بلنگ کی مد میں 2 کھرب 26 ارب کی وصولی

میپکو کی بلنگ کی مد میں 2 کھرب 26 ارب کی وصولی

مالی سال2020-21ء کے دوران پروگریسو ریکوری کی شرح 104فیصدسے زائد رہی ،ملتان سرکل میں49 ارب13کروڑروپے وصول کئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 2کھرب26ارب روپے وصول کرلئے جس سے روا ں مالی سال 2020-21 کے دوران پروگریسو ریکوری کی شرح 104 فیصد سے زائد رہی ہے ۔ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باوجود میپکو ریجن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی انجینئرز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں اور اتھارٹی کے مقرر کردہ اہداف بھی حاصل کئے ہیں ۔جولائی 2020ء تااپریل2021ء کے دوران ملتان سرکل میں49 ارب 13 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ ریکوری کی شرح 101.99فیصدرہی ۔ ڈی جی خان سرکل میں17 ارب17کروڑروپے ریکوری سے شرح 101.85 فیصد، وہاڑی سرکل میں 18 ارب 72 کروڑروپے ریکوری سے شرح104.98فیصد، بہاولپور سرکل میں28 ارب60کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.67فیصد، ساہیوال سرکل میں30 ارب41کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 104.84فیصد، رحیم یار خان سرکل میں24 ارب 38 کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح102.95فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں26ارب29کروڑروپے وصولیوں کیساتھ شرح105.22فیصد، بہاولنگر سرکل میں14ارب 35کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح106.21فیصدرہی۔ اور خانیوال سرکل میں17ارب36کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح105.33فیصد رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں