گرمی کی وجہ سے کاروباری اوقات 10 بجے تک کئے جائیں،ناصر محمود سہگل
مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کیونکہ گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں سے نہیں نکلتے اور شام 6 بجے کے بعد لوگ گھروں سے نکلتے ہیں اس لئے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے سے کاروباری سرگرمیاں بہتری کی جانب جائینگی۔