سیاست میں خواجہ سرائوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے :سیمسن سلامت

سیاست میں خواجہ سرائوں کی شمولیت  کو یقینی بنایا جائے :سیمسن سلامت

رواداری تحریک کے چیئر مین سیمسن سلامت نے کہاہے کہ خواجہ سرائمعاشرے کا اہم حصہ ہیں

ملتان(خبرنگارخصوصی) ان کو حقوق دیکر بہترین شہری بنایاجا سکتا ہے ۔ سیاست میں خواجہ سرائوں کی شمولیت اور انتخابی عمل میں بطور ووٹر امیدوار ان کی شرکت کو یقینی بنایاجائے ، تما م سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے خواجہ سرائامیدواروں کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ سیدمجاہد عباس گردیزی، الحاج محمد اشرف قریشی، حاجی نرگس، اسمارہ دائود، فائزہ قریشی، اریبہ،الیاسی اور ماہی نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں