خانیوال:رقم کے معاملہ میں نشہ بیچنے والے لڑپڑے

خانیوال:رقم کے معاملہ  میں نشہ بیچنے والے لڑپڑے

رقم کے معاملہ میں نشہ فروخت کرنے والے لڑ پڑے ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار ) ریلوے مال گودام میں عرصہ دراز سے منشیات کا دھندا عروج پر ہے ، جہاں صبح سویرے کار اور موٹرسائیکل رکشوں پر نشہ آور انجکشن اور منشیات سپلائی کرنے والے آتے ہیں ،شہر بھر کے نشئی ان کے انتظار میں صبح سویرے ہی وہاں اکٹھے ہوجاتے ہیں، گزشتہ روز نشہ فروخت کرنے والوں کا اپنے سب ایجنٹوں سے اس وقت جھگڑا ہوگیا ،جب انہوں نے پوری رقم دینے سے انکار کردیا اور نشہ رکھ لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں