نشترہسپتال:گارڈز کا میڈیکل ریپ پر تشدد،احتجاج

نشترہسپتال:گارڈز کا میڈیکل  ریپ پر تشدد،احتجاج

نشتر ہسپتال کے او پی ڈی میں نجی فارما کمپنی کے میڈیکل ریپ نے اجازت کے برعکس 11 بجے سے قبل او پی ڈی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر نشتر ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے میڈیکل ریپ کو روک کر اسے تھپڑ مارنا شروع کر دئیے

ملتان(نیوز رپورٹر) جس کی ویڈیو وہاں موجود شہریوں نے موبائل سے بنا لی ادھر نشتر ہسپتال ترجمان کے مطابق میڈیکل ریپس کو ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں ، زبردستی ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گارڈز نے روکا جس پر میڈیکل ریپ کی جانب سے مزاحمت کی گئی ادھر واقعے کے خلاف نجی فارماسوٹیکل کمپنیوں کے میڈیکل ریپس نے احتجاج کیا تاہم بعدازاں ڈاکٹروں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں